https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2069087476670081&id=100007065459862
http://touseefturnal.blogspot.hk/2018/01/blog-post_53.html?m=1
https://touseefturnal.tumblr.com/post/169528417763/میزبان-توصیف-ترنل-ہانگ-کانگ-انٹرویومہمان
ادارہ، عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری
ہانگ کانگ سے پیش کرتے ہیں پوری دنیا کے معروف ادیبوں و شاعروں کےلاجواب لائیو ویڈیو انٹرویوز سوال و جواب اور ملاقاتیں
میزبان :توصیف ترنل ہانگ کانگ
انٹرویومہمان شاعر:محترم مختار تلہری بھارت
دوسروں کے لئے کچھ لکھنا بہت آسان ہوتا ہے اور خود پر کچھ لکھنا یا کہنا نہایت مشکل ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی اپنے بارے میں بتانا بھی پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہندوستان کے صوبہ اتر پردیس میں ضلع شاہجہانپور کے قصبہ تلہر کے ایک چھوٹے سے گرام ڈبھورہ میں ایک غریب لیکن شریف خاندان میں یکم فروری 1960 عیسوی کومیری پیدائش ہوئی میرے والد گرامی جناب الحاج صوفی عظیم اللہ انصاری صاحب ( جو ابھی تین سال قبل اس دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں ) نے بڑی جد و جہد کرکے حلال کمائی سے پریوار کی پرورش کی یہ ان کا فیضان اور اللہ پاک کا احسان ہے کہ آج بہر طور خوشحال زندگی گزارنے کا شرف حاصل ہو رہا ہے ۔۔۔
یہ مختصر خاکہ اس لئے تحریر کیا ہے کہ ممکن ہے کبھی ضرورت پیش آجائے ۔۔۔۔
تلہر ایک ایسا قصبہ ہے جہاں گلشن علم و ادب کی ہمیشہ آبیاری ہوتی رہی ہے اور آج بھی محترم استاد طاہر تلہری صاحب ( مرحوم ) کی قائم کردہ بزم ارباب-سخن کے زیر اہتمام ماہانہ طرحی نشستیں ایک درسگاہ کا کام کر رہی ہیں ۔۔۔ محترم جناب ساجد شاہجہانپوری صاحب میرے بڑےاستاد بھائی ہیں جنکی شفقتیں مجھے ہمیشہ حاصل رہی ہیں
المختصر
میری شاعری کا آغاز 1981 میں نعت گوئی سے ہوا اور 1998 میں پہلا مجموعہ ۔۔ ۔۔ شہباز - قلم کے نام سے شائع ہوا جو غزلیات پر مشتمل ہے اور دوسرا مجموعہ سن 2000 میں ۔۔۔۔۔ پرتو-نور کے نام سے شائع ہوا جو نعتیہ کلام پر مشتمل ہے شروع شروع میں رسائل و اخبارات میں چھپنے کا بہت شوق تھا اکثر کتابوں میں غزلیں اور نعتیں چھپتی رہتی تھیں علاوہ ازیں 1985 سے کبھی کبھار مشاعروں اور جلسوں کی نظامت کرنے کا شرف حاصل ہوتا رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
وقتاً فوقتا" اعزاز بھی حاصل ہوتے رہتے ہیں ۔۔۔
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ کم از کم 1500 سو غزلیات اور قطعات و رباعیات اور کچھ نعتیہ کلام ہیں جنکو کسی وجہ سے کتابی شکل نہیں دے پا رہا ہوں ۔۔۔۔
باقی باتیں انشاءاللہ آئندہ ۔۔۔۔۔۔
1 :۔ سب سے پہلے ایک روائتی سوال لفظوں سے رشتہ کب جڑا ؟ پہلا شعر کونسا کہا اگر یاد ہو ؟
سن 1981 میں محترم عبدالحمید عشرت تلہری صاحب ( مرحوم ) نے رغبت دلائی تو مجھے پتا چلا کہ میرے اندر بھی ایک شاعر چھپا بیٹھا ہے جسکو سامنے لانے کی ضرورت ہے لہٰذا سب سے پہلے ایک نعت پاک کہنے کا شرف حاصل ہوا جس کا پہلا مطلع یہ ہے۔۔۔۔۔
ہم بھی ہیں اک آپکےادنٰی غلام
کیجئے ہم پر کرم خیرالانام
2:۔ والدین کو جب پتہ چلا کہ ان کا صاحبزاد شعر کہتا ہے تو ان کا ردِ عمل کیا تھا ؟
اتفاق سے اسی دن ایک مشاعرہ تھا جسمیں مذکورہ نعت پڑھنا تھی میں نے جب والد صاحب سے جانے کی اجازت مانگی اور شعر سنائے تو بہت خوش ہوئے اور دعاوءں کے ساتھ اجازت دی اس کے بعد سے والدین اور بڑے بھائی کی حمایت ہمیشہ میرے ساتھ رہی
3:۔ آپکا قلمی ,,,,,,,,,, ہے اس نام کو رکھنے کی کوئی خاص وجہ ؟
چونکہ میرا نام مختار احمد پہلے سے ہی تھا تو اور کوئی تخلص بدلنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور تخلص کے طور پر بھی مختار ہی استعمال کر لیا اور کوئی وجہ نہیں
4:۔ کیا کبھی کسی سے اصلاح لی ؟ کس شاعر کو خود کے لیے زیادہ موثر سمجھتے ہیں ؟
جیسا کہ میں نے عرض کیا کہ محترم عبدالحمید صاحب جو رشتے میں خالو تھے نعت کے بہترین شاعر تھے نعتیں انکو دکھاتا رہا اور جب غزلیات سے تعلق ہوا تو باقاعدہ محترم طاہر تلہری صاحب کے سامنے زانوئے تلمذ طے کرنے کا شرف حاصل کیا
4:۔ شاعری کے بارے میں آپ کا خیال کیا ہے شاعری کیا ہوتی ہے ؟ شاعری کا ذاتی زندگی پر کوئی مثبت یا منفی اثر اگر پڑا ہو تو ؟
میرے نذیک شاعری ایک احساسات و جذبات و کیفیات کو عروض کے اصولوں کی پابندی کے ساتھ نظم کرنے کا نام ہے جو شاعر کی روحانی غذا کا کام کرتی ہے اور یہ مثبت پہلو تصور کرتا ہوں اور ہاں جہاں تک منفی اثرات کا سوال ہے تو وہ صرف بیوی کو ناراض رکھنا ہے اسکے علاوہ کچھ نہیں
5:۔ طنز و مزاح سے لگاو ؟ کیا کبھی شاعری کے علاوہ نثر میں کچھ لکھا ؟
طنز و مزاح کا تعلق صرف سنے تک رہا ہے اور محظوظ بھی ہوتا ہوں لیکن کہنے یا لکھنے کا ارادہ نہ تھا اور نہ ہے
6:۔ موجودہ دور کی شاعری سے کس حد تک مطمئن ہیں ؟ حالات حاضرہ کے شعرا میں آپ کی پسند کا شاعر ؟
شاعری موجودہ دور کی ہو یا سابقہ دور کی اچھی شاعری کو ہی پسند کیا جاتا ہے جسمیں شاعرانہ محاسن ہوں اسی کو ہر دور میں پسند کیا جاتا رہا ہے نیز پسند کیا جاتا رہیگا ۔۔۔
عہد حاضر کے میرےپسندیدہ شاعر محترم المقام جناب منتخب احمد خان نور صاحب ککرالوی ہیں اور وہ اسلئے نہیں کہ میرے مرشد گرامی الشاہ محمد ثقلین میاں حضور کے بھائی ہیں بالکہ یقینا" وہ بےمثال شاعر ہیں میری نگاہ میں
7:۔ کسی ادبی گروہ سے وابستگی ؟ اردو ادب کی ترویح و ترقی کے لیے جو کام ہو رہا ہے کیا آپ اس سے مطمئن ہیں ؟
تلہر کی بزم ارباب-سخن اور بریلی کی بزم نورالادب سے ہمیشہ جڑاوء رہا ہے دوسرے سوال کے جواب میں یہ عرض کرونگا کہ جہاں اچھا کام ہو رہا ہے ظاہر ہے اس سے مطمئن نہ ہو نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
8:۔ محبت کے بارے میں کچھ بتائیے کیا آپ نے کبھی محبت کی ؟ کیا شاعر ہونے کے لیے محبت ضروری ؟
اس بارے میں کیا جواب دوں یہ صیغۂ راز میں رہنے دیجئے دوسرے سوال کے جواب میں نفی کا اظہار کر تا ہوں
9:۔ جہاں سوشل میڈیا نے نئے لکھنے والوں کے لیے سہولیات دی ہیں وہاں پر کتب سے دوری بھی دی ہے ۔ آپ کے خیال میں وہ کتابوں کا دور ٹھیک تھا یا حال ٹھیک ہے ؟ کتابوں سے محبت کا کوئی ذریعہ ؟
جو حضرات علم و ادب سے جڑے ہوئے تھے اور ہیں وہ ہیں اور رہینگے
حال بھی ٹھیک ہے اور ماضی بھی ٹھیک تھا میں دونوں سے متفق ہوں
10:۔ کس بحر میں غزل پسند ہے ؟ آپ کا اپنا کوئی پسندیدہ شعر ؟
عموما" مترنم بحروں کو پسند کرتا ہوں وہ کوئی بھی ہو
یوں تو اپنے سبھی شعر اچھے لگتے ہیں یہاں پر اپنا پسندیدہ یہ شعر پیش کر تا ہوں
مجھے مرنے کا ہر گز غم نہیں ہے خوف تو یہ ہے
نظر میں میرے قاتل کو مری اولاد رکھے گی
11 :ـ پہلی ملاقات میں سامنے والی شخصیت میں کیا دیکھتے ہیں آپ ؟
خوبیوں پر نظر رہتی ہے اور بس
12:ـ غالب کے بارے میں آپ کی رائے ؟
المختصر
غالب علی کل غالب
احقرالکونین ۔۔۔۔۔ مختار تلہریsb
نہ جانے کون سی باتوں نے دل دکھایا ہے
کہ آج عارض-خوددار پر بھی آنسو ہیں
***********
خلوت میں بھی سوچا تجھے جلوت میں بھی دیکھا
ہر رخ سے دلآویز تری جلوہ گری ہے
***********
زعم-خودآرائی میں جب کوئی سنتا ہی نہیں
ایسے عالم میں کسے سمجھاوءں تیرے شہر میں
************
یادآتی ہےماضی کی تولگتاہےکہ اب بھی
آواز وہی کان میں رس گھول رہی ہے
***********
روایت ہے اپنی کہ ظالم کے آگے
کٹا تو دیا سر جھکایا نہیں ہے
***********
دریا کی طرح میں بھی اب آزاد ہو گیا
بس چل دیا ادھر کو جدھر راستہ ملا
**********
بہت سستا ہے سودا مل کے تو دیکھو فقیروں سے
دعائیں کتنی دے جاتے ہیں وہ دو چار آنوں میں
************
اپنی عادت کے مطابق کوئی تہمت رکھ دو
اور لوگوں کی طرح میری بھی تشہیر سہی
************
تمہاری بات سر آنکھوں پہ لیکن
ہمارے ساتھ کچھ مجبوریاں ہیں
************
اس کے دل کی تہہ میں ہم اترے تو یہ عقدہ کھلا
روح کی گہرائیوں میں اک خلا پہلے سے تھا
************
سوچ کے جنگل سے نکلوں کس طرح
سوچنا اک مشغلہ سا ہو گیا
***********
بے کیف کہانی کا میں اک باب ہوں یارو
اچھاہےکہ تم نےمجھےپڑھ کرنہیں دیکھا
***********
شاید مری زبان کی تاثیر اڑ گئی
بچہ بھی میری بات ہوا میں اڑاگیا
***********
صبح سے میں شام تک تنہا یونہی پھرتا رہا
اور جب گھر میں گیا فکروں کا لشکر لےگیا
**********
تشنگی پھرلےچلی ہمکوسرابوں کیطرف
پھر فریب-دل ہمیں منزل نظر آنے لگا
**********
یوں تو فقرہ فقرہ زہر آلود تھا اس کا مگر
غور سے دیکھا تو ہر جملہ حکیمانہ ملا
**********
اس کی آنکھوں کوسمندرلکھ کر
میری آنکھوں کو جزیرہ لکھنا
**********
اپنی جانب سے نہ تاریخ کے اوراق لکھو
چہرہء عصر کی تحریر کو پڑھ کر لکھنا
***********
الٹ کردیکھتاہوں جب بھی ماضی کی کتابوں کو
میں اپنی زندگی کا لمحہ لمحہ دیکھ لیتا ہوں
***********
جلا بیٹھا ہوں بازو گرمئ پرواز سے لیکن
غرور اتنا نہیں رہنے دیا ہے آسمانوں کا
***********
زمانہ بیت گیا ہے قلم کو گھستے ہوئے
غزل کاتھوڑابہت اب مزاج سمجھا ہوں

No comments:
Post a Comment