*رپورٹ... نفیسؔ ناندوروی (بھارت)...*
*منفرد ادارہ،عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری* دورِ حاضر میں دنیا کا واحد ادارہ ہے جو اِس برقی ترقی یافتہ دَور میں شعراء, ادباء و مُصنفینِ زبانِ اردو ادب کی ذہنی آبیاری کرتا ہے اور نئے نئے لسّانیاتی پروگرامز منعقد کرتا ہے... ادارۂ ھٰذا میں تمام تر پروگرامز برائے تنقید کئے جاتے ہیں... عالمی سطح پر کامیابی کے ساتھ ادبی تنقیدی پروگرامز کا انعقاد یقیناً ادارۂ ھٰذا کی انفرادیت, مقبولیت مع کامیابی کا وثیقہ ہے ... محترم امین اڈیرائی صاحب کے دھماکہ خیز آئیڈیا اور محترم توصیف ترنل صاحب کی بے لوث جنونی ادبی خدمات نے اِس منفرد سفر کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ادارے کی جانب سے 02/12/2017 بروز سنیچر, شام 7 بجے, 127واں پروگرام بہ عنوانِ
*نئی ردیف(احمد فراز ایوارڈ)ایوارڈ مشاعرہ* منعقد کیا... ھٰذا مشاعرہ, آنلائن اردو ادب میں اپنی ایک منفرد تاریخ رقم کرگیا... اس محفلِ مشاعرہ کے *صدر* محترم انؔیس بھٹکلی صاحب (انڈیا) اور *مہمانانِ خصوصی* محترم مائل پالدھوی صاحب سورت (انڈیا) رہیں... نیز محترم علیم طاہر صاحب (انڈیا) نے اپنے منفرد لب ولہجہ اور دَمدار اندازِ نظامت سے محفلِ مشاعرہ میں جادوئی سَما باندھ دیا...
مشاعرہ کا باقائدہ آغاز ربِّ ذوالجَلال کی پاک وشفّاف حَمد وثنا کے ساتھ محترم ڈاکٹر نبیل احمد نبیل صاحب (پاکستان) نے پیش کیا....فرماتے ہیں....
میرے مولا تری قدرت کو بیاں کیسے کروں
اپنے جذبات کو لفظوں سے عیاں کیسے کروں
*محترم ڈاکٹرنبیل احمدنبیل صاحب(پاکستان)*
رسول اکرم نُور مُجسّم محمّدﷺ کی شانِ اقدس میں نعتیہ کلام کا نظرانۂ عقیدت محترم طارق تاسی صاحب لاہور پاکستان نے پیش کیا...حمدیہ اور نعتیہ کلام کے بعد معمول کے مطابق شعرائے عالم نے ذاتی مع نئی ردیف پر اپنے اپنے کلام اور کمالِ فن کے قیمتی موتی بکھیرتے ہوئے محفلِ مشاعرہ میں چار چاند لگا دئیے....نمونۂ کلام....
عشقِ نبی نہ پوچھ رِیا کار میں نہیں
رَحمان کی عَطا سے محبّت نفیسؔ ہے
*نفیس احمد نفیسؔ ناندوروی(انڈیا)*
دینے لگے ہیں آج حیا کو خراجِ فن
ا لفا ظ تا جد ار معانی پرت پرت
*محترمہ نفیسہ حیا صاحبہ(انڈیا)*
کرب جیسی ہے تُو مرے اندر
اشک جیسا بہوں حقیقت میں
*محترم علیم طاہر صاحب (انڈیا)*
یہ فیضِ اخترؔ و احمد فرازؔ ہے کاشرؔ
کہ میں بھی کہہ سکوں ہوں،ہےمعاملہ یوں ہے
*محترم شوزیب کاشر صاحب (کشمیر)*
ہوگئی ہے کیوں ردائے شرمساری تار تار
بےحیامیں بھی نہ تھا,تم بھی نہ تھے,پھرکون تھا؟
*محترم شکیل انجم صاحب (انڈیا)*
طبیعت بے قراری پر اُتر آئے ظہیر احمد
جو لے انگڑائی کوئی آرزو تو شعرہوتا ہے
*محترم ظہیر احمد صاحب(کشمیر)*
کیوں ارم مجھ میں چھایا سناّٹا
ہر طرف بے شمار شور و غل
*محترمہ انبساط ارم صاحبہ(انڈیا)*
وہ سڑکیں ناپتا پھرتا ہے آج کل مختار
پرانا گھر جو سمجھ کر کمینہ بیچ آیا
*محترم مختار تلہری صاحب(انڈیا)*
جسمیں چہروں کوپَرکھنےکا ہُنر ہو مائل
ایسی تعلیم دعاوں میں لٹائ جاۓ
*محترم مائل پالدھوی صاحب(انڈیا)*
دنیا کو انتظار ہے جس صبح کا فصیح
وہ صبحِ انقلاب مری دسترس میں ہے
*محترم شاہین فصیح ربانی صاحب(عمان)*
کون سنتا ہے وہاں تیری صدائیں "مینا"
اپنےگھر شہرِخموشاں کی طرح واپس آ
*محترمہ ڈاکٹر مینا نقوی صاحبہ(انڈیا)*
زندگی بخشی جسے دستِ گدائی نے امین
اک شہنشاہ کی شاہی نے اسے مار دیا
*محترم امین اڈیرائی صاحب(پاکستان)*
تو بنا کے پھر سے بگاڑ دے ، مجھے چاک سے نہ اُتارنا
رہوں کو زہ گر ترے سامنے، مجھے چاک سے نہ اُتارنا
*محترم شہزاد نیّر صاحب (پاکستان)*
بین الاقوامی سطح پر منعقد اس پروگرام میں دنیا بھر کے شعرائے اکرام نے نئی ردیف کے ذریعے اپنی ایک الگ پہچان بنانے کے لئے اپنی زمینوں میں غزلیں کہیں... اور پروگرام کے آخر میں ججیز کمیٹی نے بلا تفاوت اوّل نمبر پر آنے والی بہترین نئی ردیف کا اعلان کیا... *جس کی تخلیق کار محترمہ نفیسہ حیا صاحبہ(انڈیا) کو 🏆احمد فراز ایوارڈ🏆 سے نوازہ گیا...* بین الاقوامی سطح پر حالیہ منعقد پروگرام *"نئی ردیف (احمد فراز)ایوارڈ مشاعرہ"* کے ذریعہ بہترین ادبی کارنامہ سر انجام دیا گیا ہے جس نے ادب و ثقافت کو جلا بخشی اور طے پایا کہ *ادب اس مُشک کی مانند ہے جس کی خوشبو بِلا تفاوت ہر سمت پھیلتی ہے...* اس تاریخی پروگرام میں شریک معزّز موصوفیانِ اردو ادب اور تمامی رفقائے بزم کو ادارے کی جانب سے مبارکباد... ساتھ ہی *ادارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کی انتظاميہ بالخصوص گولڈ میڈلسٹ محترم توصيف ترنل صاحب کو بے لوث خدمتِ اردو ادب کیلئے قلبی تہنیت پیش کرتا ہوں...*
✍احقرالعباد....
*نفیس احمد نفیس ناندوروی...*
*ضلع,بُلڈانہ,مہاراشٹر(انڈیا)...*
مقالہ..............نئی ردیف ...
مقالہ نگار
** علیم طاہر ( انڈیا)
ادارہ یالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کے زیرِ اہتمام ایک سو ستائیس واں منفرد پروگرام بعنوان " نئی ردیف" کا انعقاد عمل میں آگیا ہے ـ اس عنوان کے تحت تمام شعرائے کرام اپنی غزلیات سے ایسی غزل پیش کریں گے جو ان کے مطابق یا حقیقتاً بالکل نئی اور منفرد ہو ـ کمیٹی تین ایسی غزلوں کا انتخاب عمل میں لائے گی جو بہترین اور نئی ہو ـ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے شاعر کو احمد فراز ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا ـ اور دوسرے تیسرے نمبر پانے والے شعراء کو اسناد سے سرفراز کیا جائے گا ـ ایسی منفرد شرائط پر آج کے عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد بھی عمل میں آیا ہے ـ یہ بہت بڑی بات ہے ـ
برادر توصیف ترنل صاحب کی کاوشوں اور محنتوں سے بھی ادارہ مسلسل آگے کی سمت برق رفتاری سے روں دواں ہے ـ "آسمانِ ادب " ایک ماہ نامہ بھی کافی مقبولِ عوام ہو رہا ہے ـ جو اس ادارے کی شناخت قرار دیا جا سکتا ـ ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں ادارے کے تمام اراکین اور برادر توصیف ترنل صاحب کو ـ
آئیے اب ہم گفتگو کریں "نئی ردیف " کے متعلق ـ شاعر کا کلام شاعر کی اپنی شناخت کہلاتا ہے ـ شاعر کی کہی ہوئی غزل میں اس غزل کا قافیہ، اس غزل کا مواد، اس غزل کی ردیف، اس غزل کے فنّی تقاضے، اس غزل کی صحتِ زبا ن، اس غزل کی روانی،اس غزل کی برجستگی، اس غزل میں شعریت، اشاریت ،رمزیت، معنویت، کلاسیکیت، موسیقیت، کی جاذبیت، وغیرہ تمام خوبیاں اہمیت کی حامل ہوتی ہیں ـ
ان تمام خوبیوں میں نئی ردیف کی خوبی کو نظر انداز قطعی نہیں کیا جا سکتا ـ کیونکہ نئی ردیف کو نبھانے کے لیے بھی فنّی مہارت کی ضرورت پیش آتی ہے ـ زبان و بیان کی علمیت کے بغیر نئی ردیف کو بہتر سلیقے سے نبھایا نہیں جا سکتا ـ اکثر وبیشتر مشاہدے کے مطابق شعراء حضرات سینئر شعراء کی زمینوں اور ردیفوں میں طبع آزمائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ـ اپنی نئی ردیف نکالنے کی زحمت نہیں کرتے ـ تقلیدی عمل میں سہولت کے سبب انہیں لطف محسوس ہوتا ہے ـ یا یوں کہہ لیجئے کہ پکا پکایا کھانا کھاتے ہیں ـ انسانی فطرت آسانیوں کی جانب زیادہ مائل ہوتی ہے ـ مگر سلام ان صلاحتوں کو جو ہمہ وقت نئے راستے تلاشنے اور ان پر نئی منزلیں کھوجنے میں مشغول رہتی ہیں ـ ایسی ہی صلاحتیں جب سے دنیا وجود میں آئی تب سے نہ صرف مقبولِ عوام رہی بلکہ قابلِ تقلید اور قابل ِ رشک بھی رہی ہیں ـ
آج نئی ردیف پر توجہ مرکوز کرنے کا اہم مقصد یہ بھی ہے کہ شعرائے کرام خودکفیل بنے ـ اپنی زمینیں اپنی ردیفیں اپنے قافیے نکالنے کی جانب پیش قدمی کریں ـ
ہر عہد کے شعری منظر نامے تبدیل ہوتے رہتے ہیں ـ لیکن فنّی تقاضے اپنی جگہ قائم رہتے ہیں ـ شعرائے کرام کو چاہیئے کہ اردو ادب کو مزید دلچشپ بنانے کے لیے انہیں ابھی مزید محنتیں درکار ہیں ـ اور اپنے تخلیقی الاؤ کو مزید دہکانے کی ضرورت ہے ـ
ہم برادر توصیف ترنل صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ مسلسل ادارہ عالمی بیسٹ اردو کے ذریعے اردو زبان و ادب کی خدمت کئے جارہے ہیں ـ برق رفتاری کے ساتھ مختلف پروگر امس دیئے جارہے ہیں ـ یہ واقعی تاریخی کارنامہ اور ناقابلِ فراموش خدمتِ اردو ادب ہے ـ جسے وقتِ مستقبل بھی وقتِ حال کی طرح سنہرے حرفوں سے یہ تحریر کرنے میں فخر محسوس کرے گا کہ " محترم توصیف ترنل صاحب ناقابلِ فراموش شخصیت ہیں ـ "
میں آج کے اس مشاعرے میں شریک تمام شعرائے کرام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ـ کہ اس منفرد پروگرا م سے ادبی دنیا میں نئی ردیف نکالنے اور نئی ردیف کو اہمیت دینے کا مزاج اور ماحول بنے گا ـ جو ادب کے فروغ ہی کا ایک اہم اور بنیادی حصہ ہے ـ
مقالہ نگار
** علیم طاہر ( انڈیا )
بسم الله الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
ادارہ، عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری جو اردو زبان و ادب کی بقاء ترقی اور ترویج کے سبب نیک شہرت رکھتا ھے۔ اور دنیا بھر میں پھیلے ھوئے محبان, اردو کو آئے دن ادب کی ایک نئی جہت سے روشناس کراتا ھے اب عالمی ماہنامہ "آسمانِ ادب" کے نام سے ایک مکمل ادبی جریدہ پی ڈی ایف فارمٹ میں منظر, عام پر لانے کا متمنی ھے جس میں اردو ادب کی مختلف اصناف کی اشاعت ممکن بنائی جائے گی۔
۱- غزل۔ نظم۔ نثر پارے۔ نثر اور دیگر
۲- اداریہ۔ ادارہ کی طرف سے اداریہ تحریر ھوگا جس میں کسی بھی ادبی مسئلہ کو زیر, بحث لایا جا سکتا ھے۔
نیز مہمان اداریہ بھی ممکن بنایا جائے گا۔
۳- شعراء کی فہرست میں عموماً حفظِ مراتب کے مسائل کا سامنا رہتا ھے لہٰذا ناموں کی فہرست حروف, تہجی کے ذریعے مرتب کی جائے گی تاکہ شکر رنجی کا احتمال نہ رھے۔
۴- صرف معیاری کلام اشاعت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
۵- یاد, رفتگاں کے نام سے ایک گوشہ مرتب کیا جائے گا جس میں ازمنہ رفتہ کے ادباء و شعراء کی لافانی تخلیقات شائع کی جائیں گی تاکہ میدان, سخن کے نئے شرکاء کماحقہٗ اساتذہ کے کلام سے مستفیض ھو سکیں۔
۶- ابتدائی صفحات کی تعداد تیس تا پچاس ھوگی جو بتدریج بڑھائی جائے گی۔
آپ تمام احباب سے گزارش ھے کہ اپنی تخلیقات ہر ماہ کی سولہ تاریخ تک ادارہ کے مرکزی دفتر ہانگ کانگ بذریعہ ای میل۔ وٹس ایپ۔ پوسٹل ایڈرس روانہ کی جائیں۔
عالمی ماہنامہ آسمانِ ادب
بانی و سرپرست اعلیٰ- توصیف ترنل
مدیرِ اعلیٰ- علی مزمل
مدیر- مختار تلہری
معاون مدیر۔دعاعلی
سرورق ،ڈائزائنگ ۔دعاعلی
میگزین آرگنائزر- خالد سروحی
کمپوزنگ آرکیٹئکٹ- میھر خان
لیگل ایڈوائزر- جاوید حلیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بار- کراچی
زیرِ انتظام:-
دارہ،عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری
ہانگ کانگ
ادارہ، عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری
کی جانب سے پیش کرتے ہیں
عالمی ماہنامہ آسمانِ ادب(نومبر2017)
http://touseefturnal.blogspot.hk/2017...
http://www.duaalipoetry.com/2017/11/blog-post.html?spref=fb&m=1
https://m.youtube.com/watch?feature=share&v=iFBBgIuwYjQ
https://drive.google.com/file/d/1lImJvtU8hG-UU9K-cXLEx4dK9FBOUwpm/view?usp=drivesdk
اداریہ
اردو ادب میں سرقہ کا رجحان
اردو ادب میں سرقہ کا رجحان چنداں نیا نہیں مگرجو بات تشویش کا بوعث ہے وہ یہ کہ اب سرقہ باز کسی کی شبانہ روز عرق ریزی پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے زرا پشیمان نہیں ہوتا بالکہ اسے اپنا بنیادی جمہوری حق سمجھتا ہے-
اگر گزشتہ پندرہ برس کی ادبی تاریخ کا مشاہدہ کیا جائے توحقیقت آشکار ہوتی ہے کہ جوں جوں سوشل میڈیا نے فروغ پایا ویسے ویسے حقیقی ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ غیر ادبی اور سہل پسند اشخاص بھی خودنمائی کے شوق میں خود رو طفیلیوں کی طرح نمو پاتے رہے اور اس مختصر عرصہ میں اردو ادب کے تناور درخت کو آکاس بیل کی مانند گرفت میں لے چکے ہیں- مبادہ کہ آکاس بیل اردو ادب کے درخت کو کھوکھلا کر دے محبانِ اردو کو خُم ٹھونک کر میدانِ عمل میں اترنا ہوگا تاکہ اس قبیح عمل کی حوصلہ شکنی کی جا سکے-
جس کے لیے مفادِ عامہ میں چند تجاویز پیش کی جا رہی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ممکنہ حد تک اپنی تخلیقات کو محفوظ کیا جاسکتا ہے-
پہلی تجویز-
سنجیدہ ادب سے وابستہ افراد اپنی تخلیقات کی سوشل میڈیا پر تشہیر میں محتاط رہیں-
دوسری تجویز-
حقیقی ادب سے وابستہ افراد پرنٹ میڈیا یعنی کسی جریدے- شمارے اخبار کے ادبی صفحات یا دیگر ذرائع سے اپنی تخلیق کی اشاعت ممکن بنائیں تاکہ سرقہ کی صورت میں آپ کے پاس تحریر کی ملکیت کا دستاویزی ثبوت موجود ہو-
تیسری تجویز-
اگر استطاعت ہو اور اس قدر تحریری مواد موجود ہوکہ کتاب مرتب ہو سکے تو مستحسن ہے کہ کتاب کی اشاعت عمل میں لے آئیں-
چوتھی تجویز-
اگر اشاعت ممکن نہیں تو متعلقہ محکمہ سے اپنا مسودہ رجسٹرڈ کرا لیں جس میں زیادہ اخراجات نہیں آتے مگر آپ کی تخلیق سرقہ بازوں سے محفوظ ضرور ہو جاتی ہے-
اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنا ایک شعر یا ایک غزل بھی رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں-
پانچویں تجویز-
اپنے تخلیقی مجموعہ کا نام مشتہر کرنے سے پہلے رجسٹر کرالیں ورنہ نام اچھا ہونے کی صورت میں کوئی بھی آپ سے قبل اُچک سکتا ہے اور آپ سے پہلے اپنی کتاب منظرِ عام پر لا سکتا ہے-
چھٹی تجویز-
کلام سرقہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر اپنے علاقہ کے ایف آئی اے دفتر میں انٹلیکچول پراپرٹی پروٹیکشن یونٹ سے رابطہ کیا جائے جو آپ کو آپ کا حق دلانے میں مکمل تعاون کریں گے اگر آپ نے پہلے سے اپنی تخلیقات رجسٹر کرا رکھی ہوں یا آپ کے پاس تخلیق کو اپنا ثابت کرنے کی کوئی دستاویز ہو- بصورت دیگر آپ کو اپنی تخلیق سے ہاتھ دھونا پڑیں گے جو نہایت تکلیف دہ امر ہے-
ساتویں تجویر-
اپنی تخلیقات کی کم از کم دو یا تین نقول محفوظ اور مختلف مقامات پر رکھیں خدا نخواستہ کسی حادثہ کی صورت میں آپ کی تخلیقات محفوظ رہیں گی-
آٹھویں تجویز-
متشاعروں اور سرقہ بازوں سے مکمل پرہیز آپ کی ذہنی سکون کا ضامن ہے-
ادارہ
*🌍ادارہ,عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری🌍*
کی جانب سے ایک اور منفرد پروگرام پیش کرتے ہیں...
کی جانب سے ایک اور منفرد پروگرام پیش کرتے ہیں...
*نوٹ* تمام شعراء دورانِ پروگرام اپنا کلام بذاتِ خود برائے تنقید پیش کریں گے... تنقید کی پوری اجازت ہوگی...
ادارۂ ھٰذا دنیا کا واحد ادارہ ہے، جو اس برقی ترقی یافتہ دور میں شعراء,ادباء و مصنفینِ زبانِ اردو ادب کی ذہنی آبیاری کرتا ہے اور نئے نئے لسانیاتی پروگرامز منعقد کرتا ہے...
===========================
*We present 127th Unique Program*
===========================
*We present 127th Unique Program*
ایک اور شاندار غزلیات کا پروگرام
*نئی ردیف*
ادارے کی جانب سے پیش کیا جائے گا
*احمد فراز ایوارڈ*
ادارے کی جانب سے پیش کیا جائے گا
*احمد فراز ایوارڈ*
آپ کی اپنی زمین آپ کی الگ پہچان بناتی ہے۔ شعرا اپنی زمینوں میں غزل کہیں گے۔
اس پروگرام میں تمام شعراء ایسی غزلیں پیش کریں گے جن کی ردیف ان کے خیال میں بالکل نئی ہو پروگرام کے آخر میں کمیٹی تین بہترین ردیفوں کا اعلان کرے گی تمام شعراء اور شاعرات کو اس مشاعرے میں شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے
ان شاء اللہ بروز ہفتہ
تاریخ 2 دسمبر 2017ع
رات 7 بجے
تاریخ 2 دسمبر 2017ع
رات 7 بجے
منجانب
انتظامیہ ادارہ
انتظامیہ ادارہ
===========================
👑صدور 👑
محترم انؔیس بھٹکلی صاحب کرناٹک انڈیا
محترم شاہین فصیح ربانی صاحب مسقط عمان
محترم انؔیس بھٹکلی صاحب کرناٹک انڈیا
محترم شاہین فصیح ربانی صاحب مسقط عمان
مہمانانِ خصوصی
محترم مائل پالدھوی صاحب سورت بھارت
محترم طارق تاسی صاحب لاہور پاکستان
محترم مائل پالدھوی صاحب سورت بھارت
محترم طارق تاسی صاحب لاہور پاکستان
رپوٹ
محترم نفیس احمد نفیس صاحب ناندوروی بھارت
مقالہ
محترم علیم طاہر صاحب (انڈیا)
محترم نفیس احمد نفیس صاحب ناندوروی بھارت
مقالہ
محترم علیم طاہر صاحب (انڈیا)
نظامت
محترم علیم طاہر صاحب (انڈیا)
محترم علیم طاہر صاحب (انڈیا)
===========================
ججیز پینل
محترم علی مزمل صاحب کراچی پاکستان
محترم امیرالدین امیر بیدر صاحب بھارت
محترم احمد کاشف صاحب بھارت
===========================
*🌏آرگنائزر🌏*
*توصیف ترنل ہانگ کانگ*
ججیز پینل
محترم علی مزمل صاحب کراچی پاکستان
محترم امیرالدین امیر بیدر صاحب بھارت
محترم احمد کاشف صاحب بھارت
===========================
*🌏آرگنائزر🌏*
*توصیف ترنل ہانگ کانگ*
پروگرام آئیڈیا
محترم امین اڈیرائی صاحب پاکستان
===========================
*📡 پبلشرز 📡*
محترم عثمان عاطس صاحب پاکستان
*📱ویب سائیٹ📱* onlineurdu.com
محترم امین اڈیرائی صاحب پاکستان
===========================
*📡 پبلشرز 📡*
محترم عثمان عاطس صاحب پاکستان
*📱ویب سائیٹ📱* onlineurdu.com
محترم منظور قادر بھٹی صاحب
(چیف ایڈیٹر عکسِ جمہور رسالہ)
(چیف ایڈیٹر عکسِ جمہور رسالہ)
محترم سردار امتیاز خان صاحب
(چیف ایڈیٹر روزنامہ پرنٹاس اخبار)
(چیف ایڈیٹر روزنامہ پرنٹاس اخبار)
توصیف ترنل
touseefturnal.blogspot.com
touseefturnal.blogspot.com
touseefturnal.tumblr.com
https://www.youtube.com/channel/UCvWq7-0Sdc107G-yPpoaOhA
egohater.wordpress.com
Graphic designer
محترم داؤد حسین عطاری
بہاولپور پنجاب پاکستان
محترم داؤد حسین عطاری
بہاولپور پنجاب پاکستان
============================
1) *🍁حمدباری تعالیٰ🍁*
محترم ڈاکٹر نبیل احمد نبیل صاحب پاکستان
محترم ڈاکٹرارشاد خان صاحب ممبرا مہاراشٹرانڈیا
1) *🍁حمدباری تعالیٰ🍁*
محترم ڈاکٹر نبیل احمد نبیل صاحب پاکستان
محترم ڈاکٹرارشاد خان صاحب ممبرا مہاراشٹرانڈیا
2) *🍁نعتِ رسول عربیﷺ🍁*
محترم طارق تاسی صاحب لاہور پاکستان
محترم ڈاکٹر نبیل احمد نبیل صاحب پاکستان
===========================
محترم طارق تاسی صاحب لاہور پاکستان
محترم ڈاکٹر نبیل احمد نبیل صاحب پاکستان
===========================
1-محترم علیم طاہر صاحب (انڈیا)
2-محترم شوزیب کاشر صاحب آزادکشمیر
3-محترم شکیل انجم صاحب جلگاؤں مہاراشٹر انڈیا
4-محترم ارسلان گوشی صاحب سیالکوٹ رڈیال پاکستان
5-محترم ظہیر احمد مغل صاحب حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر
6-محترم نفیس احمد نفیس صاحب ناندوروی بھارت
7-محترم مصطفی دلکش صاحب ممبئی مہاراشٹر انڈیا
8-محترمہ انبساط ارم صاحبہ(انڈیا)
9-محترم ڈاکٹرارشاد خان صاحب ممبرا مہاراشٹرانڈیا
10-محترم عبدالحمید ابنِ ربانی صاحب پاکستان
11-محترمہ ڈاکٹر مینا نقوی صاحبہ۔۔مراداباد۔۔بھارت
12-محترم امین اڈیرائی صاحب پاکستان
13-محترم شہزاد نیّر صاحب پاکستان
No comments:
Post a Comment