ادارہ، عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری
کی جانب سے پیش کرتے ہیں
عالمی ماہنامہ آسمانِ ادب جون 2018
https://egohater.wordpress.com/2018/05/30/%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%d9%85%d8%a7%db%81%d9%86%d8%a7%d9%85%db%81-%d8%a2%d8%b3%d9%85%d8%a7%d9%86%d9%90-%d8%a7%d8%af%d8%a8-%d8%ac%d9%88%d9%86-2018/
http://apkibat.com/links.php?cat=magazine
عالمی ماہنامہ آسمانِ ادب جون 2018
PDF file now you can download from website
PDF file now you can download from Google drive
https://drive.google.com/file/d/1xf1p3RgG8ScpIKaUHpOmcW2lvePUgGeM/view?usp=drivesdk
http://www.barqiazmi.com/2018/05/blog-post_50.html?m=1
http://apkibat.com/new.php?id=2681
https://touseefturnal.tumblr.com/post/174395180398/ادارہ-عالمی-بیسٹ-اردو-پوئیٹری-کی-جانب-سے-پیش
محو حیرت ہے ثریّا رفعت پرواز پر
آسمان ادب کا حالیہ شمارہ نظر نواز ہوا ۔ عجیب تذبذب کا عالم ہے ۔ کس کس مشمولہ کی تعریف کی جائے ۔ کس کو فوقیت دی جائے ؟ کسے صف اول میں کھڑا کیا جائے ؟ کہ دوسرے شہ پارے کو کس خانہ میں فٹ کیا جائے ؟ سب ایک سے بڑھ کر ایک ۔
مناجات ، بارگاہ الٰہی کی طرف راغب کرتی ہے تو نبیل صاحب نعت ص میں سرشار دکھائی دیتے ہیں ۔ رمضان کی برکتوں سے محترم عزیز صاحب روشناس کراتے ہیں تو منقبت کا نذرانہ ماہرانہ انداز میں ماہر صاحب پیش کررہے ہیں ۔ صاحب یہاں چچا غالب بھی ہیں تو بے باک منٹو بھی ، پروین شاکر کی جانشینوں میں کچھ نئے نام ابھر رہے ہیں ۔ مینا نقوی ، غزالہ انجم ، ہاجرہ زریاب وغیرہم ۔ شوزیب بھی متاثر کرتے ہیں ۔
کمال تو یہ ہے ، رومانی مائیکرو فکشن ، حمدیہ محفل ، نعتیہ محفل ۔ بیک وقت ، ایک پنتھ دوکاج نہیں ۔۔۔ تین یکے بعد دیگرے ۔۔سنگ میل۔۔ رنگ محفل ، کشاں کشاں دل یہی سوچ رہا ہے ، توصیف سر، امین جس پوری صاحب اور جملہ ٹیم دی بیسٹ کے لیے ۔
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
آسمان ادب میں ایک خوشگوار اضافہ ،، قارئین کی آراء ۔۔ تاثرات ۔۔ مشمولات کے تئیں اظہارِ خیال ۔۔نیز نہ صرف ہماری بلکہ دیگر گروپس کی سرگرمیاں ، ادبی رپوٹس و تاثرات وغیرہ کو شامل کر کشادہ دلی کا بین ثبوت پیش کیا ۔
آسمان ادب ،، کو ایک مکمل میگزین کی شکل میں برقی دنیا میں جو فوقیت اور مقام وہ بھی قلیل عرصے میں حاصل ہوا وہ شاید دیگر رسائل برسوں تگ ودو کرنے کے بعد بھی اس کی گرد کو بھی نہ پاسکیں گے ۔۔ان شاءاللہ ۔
شاید کچھ رخشات کر ذکر رہ گیا ہو ۔ وہ بھی اس آسمان ادب کی کہکشاں کے دمکتے ستارے ہیں ۔
ٹیم دی بیسٹ اردو پوئیٹری کو ڈھیروں مبارکباد
ڈاکٹر ارشاد خان بھارت
No comments:
Post a Comment