Friday, May 18, 2018

حمدیہ محفل و داغ دہلوی ایوارڈ







رپورٹ... نفیسؔ ناندوروی بھارت


ادارہ، عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری دورِ حاضر میں دنیا کا واحد ادارہ ہے جو اِس برقی ترقی یافتہ دَور میں شعراء, ادباء و مُصنفینِ زبانِ اردو ادب کی ذہنی آبیاری کرتا ہے اور نئے نئے لسانیاتی پروگرامز منعقد کرتا ہے... ادارۂ ھٰذا میں تمام تر پروگرامز برائے تنقید کئے جاتے ہیں... عالمی سطح پر کامیابی کے ساتھ ادبی تنقیدی پروگرامز کا انعقاد یقیناً ادارۂ ھٰذا کی انفرادیت, مقبولیت مع کامیابی کا وثیقہ ہے...

بانئ ادارہ جناب محترم توصیف ترنل صاحب کی زیرِ سرپرستی، کامیابی کے اس منفرد سفر کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ادارے کی جانب سے ۲۰مئی ۲۰۱۸ بروز اتوار, دوپہر دو بجے ۱۵۴ واں پروگرام بہ عنوان "حمدیہ محفل (داغ دہلوی ایوارڈ)"*، منعقد کیا گیا... 

اس حمدیہ محفل کا سہرۂ صدارت انڈیا سے تعلق رکھنے والے محترم ایڈوکیٹ متین طالب صاحب کے سر رہا،ممبران ججیز کمیٹی*محترم امیرالدین امیر صاحب (انڈیا)*محترم عامر حسنی صاحب (ملائشیا)*محترم اصغر شمیم صاحب (انڈیا)


 مہمانانِ خصوصی محترم ڈاکٹر ارشاد خان صاحب انڈیا مع محترم عبدالوحید عاجز صاحب پاکستان رہے نیز مہمانانِ اعزازی محترم امیرالدین امیر صاحب انڈیا مع محترم مشرّف حسین محضر صاحب انڈیا رہے...

فرائضِ نظامت محترم علی اکبر صاحب پاکستان نے ادا کئے اور اپنے منفرد لب ولہجہ سے اِس پرنُور محفل میں مزید رعنائیاں بکھیر دیں... بطور آرگنائزر پروگرام کا نظم ونسق بندۂ ناچیز نفیسؔ ناندوروی (انڈیا) کے ذمّہ رہا...
اس حمدیہ محفل کا باقائدہ آغاز ربِّ ذوالجَلال کی پاک وشفّاف حَمد وثنا کے ساتھ احقرالعباد نفیسؔ ناندوروی(انڈیا) نے کیا.... شرکائے عالم کے حمدیہ کلام سے بطور نمونہ مطلع نیز مقطع پیشِ خدمت ہیں...۱)
اعـلٰی مَقــام تیـرا ، اَفـضل کلام تیرا
مِدحَت سَرا دو عالم وہ پاک نام تیرا 
تَوبہ نفیسؔ کی تُو کر لے قبول یا رَب
آقـــا کا اُمّتی ہے ، بَنـدہ غُـــلام تیــرا
نفیسؔ ناندوروی  مہاراشٹر(اِنڈیا)

۲)...تپتے صحراؤں کو گلزار بنا دیتا ہے 

پھول پتھریلی زمینوں پہ کھلا دیتا ہے 
میں بیاں کرتا ہوں جو شانِ کریمی کاشف
یہ سعادت بھی مجھے میرا خدا دیتا ہے
احمد کاشف مہاراشٹر۔ انڈیا

۳)معز و مذل و متین و مصیر،معید و ممیت و مقیت و مقیم

نذیر و نصیر و کبیر و قدیر،وہ واحد وہ یکتا وہ سب سے عظیم
یہ انجم یہ ماہم اسی کا ظہور، ہے خورشید تاباں میں اس کا ہی نور
تجلی سے اس کی جلا کوہ طور،سمیع و بصیر وخبیر و حکیم
غزالہ انجم، (پاکستان)

۴)’’تجھے حمد و ثنا زیبا ہے پیارے‘‘

     تـرے ہی دائـمی قـائـم سـہـارے
     مـری بـگڑی سدا تو نے سـنواری
     ترے فضلوں سے ہی عامرؔ لکھاری
     عامرؔحسنی ملائیشیا

۵)مـیں گـنہـگار پـارســا تُـو ہے

   بـحر ظلـمات میں دیا تُـو ہے
   کیا کہیں وہ کہاں نہیں اصغر
   زرے زرے میں اے خدا تُو ہے
  اصغر شمیم، کولکاتا،انڈیا

۶)برستی ہے ہر سمت رحمت خدا کی 

    یہ ماہِ مبارک ہے نعمت خدا کی  
    حیا کے تو دل سے کبھی کم نہ ہوگی 
    نبی کی محبّت , یہ الفت خدا کی 
    نفیسہ حیا, مہاراشٹر, انڈیا

۷)پرندے کو  سکھایا  ہے  نشیمن کا  ہنر جس نے

  فضا میں خوب اڑنے کا دیا ہے فن مگر جس نے
  سکندر یہ فلک پربھی رکھےشمس وقمرجس نے
  وہی خالق خدا  میرا ،  وہی   رازق  خدا   میرا
   ملک سکندر، چنیوٹ پاکستان

۸تو  بڑا غفور و رحیم  ہے 

  تو جو میرا ربِ کریم ہے
  تو  بڑا  غفور و رحیم  ہے
  تو جو میرا ربِ کریم ہے
  علی اکبر ملتان پاکستان

۹)کوئی خوشبو مہکتی ہے تو تیرا ذِکر کرتی ہے

   کوئی تتلی مچلتی ہے تو تیرا ذِکر کرتی ہے
مری ہرسانس کوتوفیق دے،میں کہہ سکوں،یا رب!
مرے سینے سے اٹھتی ہے تو تیرا ذِکر کرتی ہے
امین جس پوری (انڈیا)

۱۰)...مرے مولا مجھے سچ تک رسائی دے

سماعت جس سے لرزاں ہے
 مجھے وہ سچ سنائی دے
بصارت جس سے خائف ہے
 مجھے وہ سچ دکھائی دے
مرے مولا مجھے سچ تک رسائی دے
سیّد لطیف آفاقی (پاکستان)

۱۱)میں اِدھر اور اُدھر خدا دیکھوں

    ہر طرف جلوہ گر خدا دیکھوں
    ہرجگہ،ہر کسی کی مشکل میں
    میں فقط راہبر خدا دیکھوں
    ڈاکٹر فرحت عباس (انڈیا)

۱۲)میں یہاں دیکھوں وہاں دیکھوں کہاں تک دیکھوں

وُہی آتا ہے نظر اسکو جہاں تک دیکھوں 
 کرتی رہتی ہیں دعا بس یہ 'صدف' کی آنکھیں
 ہےجہاں تک یہ نظر اسکو وہاں تک دیکھوں
صبیحہ صدف بھوپال (انڈیا)

۱۳)اِن آنکـھوں کا  مـقـدر بھی جـگا دے

     مـدیـنے کے  گلـی کـوچـے  دکـھا  دے
     دعا فیصل کی تجھ سے بس یہی ہے
     کـرم  کـر  بـات  بـگـڑی  تُـو  بـنا  دے
     محترم شاہ فیصل مارولی(انڈیا)

۱۴)اک نظر بامِ کرم سے آپ کی پروردگار

     کر لوں دیدارِ رسولِ ہاشمی پرودگار
بس دعا اتنی علی شیدا کی ہے اے ذوالمنن
حمد یہ ہو نعتیہ ہو شاعری پرودگار
علی شیدا (کاشمیر)

۱۵)اس دنیا میں جو بھی منظر دیکھے ہیں

     میرے مولا سب میں تیرے جلوے ہیں  
     تو ہی پالن ہار ہے سب کادنیا میں 
     تجھ کو ہی ہم اپنا داتا کہتے ہیں
    گل نسرین ملتان پاکستان

گھولتا ہے جب رنگِ اطاعت فکر و احساسات میں تو

پیدا کر دیتا ہے تلاطم میرے حسیں جذبات میں تو
سارا جہاں مصروف ہے مولا رسوائی کی سازش میں
ہم کو عطا ثابت قدمی کر ان مشکل حالات میں تو
مشرف حسین محضر، انڈیا

۱۷)آنکھوں نے خونِ دل کے دریا بہا دئے ہیں 

    کیا کیا نہ ہم بھی اپنے ارماں سجادئے ہیں
    صحرائے زندگی میں اکثر بھٹک رہا تھا 
    منزل کے راستے بھی تُو نے دکھا دئے ہیں 
    امیرالدین امیر بیدر (بھارت)

۱۸)میں ہوں بندہ مرا خدا تُو ہے

    بے سـہـاروں کا آســرا تُـو ہے
    بخش عاجز کو تُو مرے مولا
    جُھکنے والو کو بخشتا تُو ہے
    عبدالوحید عاجز

۱۹)خـبر خـلد کی بھی سـناتا وہی ہے 

   عطا سب کوجنت بھی کرتا وہی ہے
   زمــیں تـنگ ارشــاد ہوتی کـسی پر 
   اسے آســـمـاں پـر بـٹـھـاتـا وہی ہے 
  ڈاکٹر ارشاد خان

۲۰)وہی تو ہے اول وہی تو ہے آخر

    وہی تو ہے باطن وہی تو ہے ظاہر 
    متین اس کے ہی میں کرم کا ہوں طالب
    کہ ہر آن ہو  قہر  پر  رحم  غالب
   ایڈوکیٹ متین طالب (بھارت)

بین الاقوامی سطح پر، رمضان المبارک کے اس مبارک مہینہ کی برکت سے یہ "حمدیہ محفل" منعقد کی گئی تھی اس لئے اس میں ادارے کی جانب سے عمدہ ، مرصّع حمدیہ کلام کو "داغ دہلوی ایوارڈ" سے نوازنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا... جس کے لئے ادارے کی جانب سے سۂ رکنی ججیز کمیٹی تشکیل دی گئی تھی... ججیز کمیٹی میں بھارت سے کہنہ مشق شاعر محترم امیرالدین امیر صاحب، ملائشیاء سے محترم عامر حسنی صاحب اور کولکتہ سے محترم اصغر شمیم صاحب شامل تھے... ججیز کمیٹی نے اپنی ذہنی استعداد کے تحت، بلا تفاوت اس بارونق حمدیہ محفل میں  تمام شعراء کے کلام کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد ایک حمدیہ کلام کو "داغ دہلوی ایوارڈ" کے لئے چُنا... بہ فضلِ خدا یہ تخلیق  محترمہ غزالہ انجم صاحبہ پاکستان کی تھی... اسطرح ادارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کی جانب سے محترمہ غزالہ انجم صاحبہ کو "داغ دہلوی ایوارڈ" سے نوازا گیا...


بین الاقوامی سطح پر حالیہ منعقدہ پروگرام "حمدیہ محفل (داغ دہلوی ایوارڈ)" کے ذریعہ بہترین ادبی کارنامہ سر انجام دیا گیا ہے جس نے ادب و ثقافت کو جلا بخشی اور طے پایا کہ ادب اس مُشک کی مانند ہے جس کی خوشبو بِلا تفاوت ہر سمت پھیلتی ہے... اس تاریخی پروگرام میں شریک معزّز موصوفیانِ اردو ادب اور تمامی رفقائے بزم کو ادارے کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں... نیز ادارۂ ھٰذا کی بے شمار و بے لوث ادبی خدمات کیلئے قلبی تہنیت پیش کرتا ہوں...


احقرالعلوم....


     نفیس احمد نفیسؔ ناندوروی ضلع,بُلڈانہ,مہاراشٹر(انڈیا)


*خطبۂ صدارت*
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم
نحمدہ و نصلی علی رسول الکریم
معزز ناظرین اکرام وشعرائے کرام!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
     
      تمام تعریفیں اس مقتدرِ اعلی، وحدہ لا شریک، اللہ رب العزت کے لیے ہیں،جس نے میری محبت آپ کے سینوں میں پیدا فرمائی ۔
اس آفاقِ ادب میں جہاں ادب کے روشن ستارے اپنی تابانی بکھیر رہے ہیں،وہاں  مجھ ادب کے معمولی جگنو کو ستارہ گردانا گیا ہے۔ اور اس تہہ نشین کو تخت نشین کردیا یہ محض آپ کی عنایت و محبت ہے ۔ میں ادارے کے بانی و چیرمین اردو ادب جیالے محترم المقام جناب توصیف ترنل صاحب کو شکر گذار ہوں. ساتھ ہی ساتھ آج کے منفرد حمدیہ محفل کے پروگرام کے آرگنائزر اردو ادب کے خدمت گار محترم المقام جناب نفیس ناندوری صاحب کا بھی شکر گذار ہوں کہ انھوں مجھ نا چیز کو کسی قابل سمجھ کر صدارت کے لئے نام تجویز فرمایا.
     مجھ میں استطاعت نہیں ہے کہ میں صدارت کے فرائض کماحقہ نبھا سکوں ۔ اور مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ آپ میری کم فہمی و نااہلیت کے بعد بھی اپنی محبتیں عطا کریں گے ۔
        معزز احباب دورِ حاضر میں اردو ادب کے شوریدہ حالات سےآپ تمامی اہلِ علم حضرات بخوبی واقف ہیں...، لیکن الحمداللہ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی واٹس اپ گروپوں پر طرحی اور غیر طرحی مشاعرے منعقد ہو رہے ہیں جو کہ سو فیصد روایتی شاعری پر مستعمل ہوتے ہیں، جس میں الحمدللہ ادارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری، سرِ فہرست شامل ہے، جس میں نہ صرف اساتذہ کی شموليت ہے بلکہ ان کی رہنمائی میں طلباء کی طبع آزمائی بھی بہت عمدہ طریقے سے رواں دواں ہے... ادارۂ ھذا میں ہونے والے تمام پروگرامس ایک انفرادیت کے حامل ہوتے ہیں... تنقیدی پروگرام بھی ادارے کی منفرد پہچان بن چکے ہیں... ادارے سے جُڑے شعراء میں عربی فارسی اردو اور دیگر زبانوں پر عبوریت رکھنے والے شعرائے کرام بھی موجود ہیں، جن کی کاوشوں سے سب زبانوں کی روشنی بشکل اشعار چاروں طرف پھیل رہی ہے اور پھیلتی رہے گی... ان شاء اللہ
     آج کے اس غیرطرحی مشاعرے کی صدارت مجھ طالب علم کے سپرد کرکے اساتذہ کرام نے مساوات کا ایک خوش کن پیغام سوشل میڈیا کے ذریعہ دیا ہے میں آپ سبھی شعرائے کرام کا اور سامعین کرام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، معزز مہمانانِ خصوصی مع مہمانانِ اعزازی حضرات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مشاعرے میں شامل رہ کر ہر شاعر کی پزیرائی کی ، اور اس طالب علم کی ادنٰی کاوش کو دعاؤں سے داد و تحسین سے نوازا ، اللہ آپ سب کو سلامت رکھے شاد رکھے...آباد رکھے....آمین

ادارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،آج کے اس خوبصورت اور کامیاب مشاعرے کی میں آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں... اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ کریم ادارۂ ھذا کو سدا قائم و دائم رکھے... آمین
✍ایڈوکیٹ متین طالب (بھارت)
بسم تعالیٰ
رب زدنی علما
مقالہ
تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا
یہ وسیع و عریض کائنات ،یہ نیلگوں آسماں ،آسماں کی بلندی کو چھوتے پہاڑ ، یہ گنگناتی بل کھاتی ندیاں ،یہ نسیمِ سحر ،یا شمس و قمر ۔یہ لہلہاتے سرسبز وشاداب کشت زار ۔دل کو موہ لینے والے صبح کے مناظر ،دھندلکوں میں ڈوبی حسین شام کے سائے،یہ چاند ستاروں سے سجی پرسکون رات ،غرض دنیا کی ہر شئے مالک ارض وسماء کے گیت گارہی ہے ۔اس کی وحدت کے نغمے سنارہی ہے ۔
بتائیے کیا کسی میں طاقت ہے کہ ننھے بیج میں سے پودا نکالے ؟ کیا کسی کو اختیار ہیں کہ ہواؤں کو چلائے ؟ کیا کسی میں تاب ہے کہ سورج کو روشن کرے ؟ ۔۔۔نہیں ! ہرگز نہیں !! وہ اللہ ہی کی ذات ہے جو تمام نظام کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے ۔کیا مجال کہ سورج چاند کو جا پکڑے ۔یا سورج بجائے مشرق سے مغرب سے طلوع ہو !! وہ خالق وحاکم ہے ۔ اس کا کوئی کام مصلحت سے خالی نہیں ۔
اسی پاک ذات کی حمد وثنا ، تعریف و توصیف کے لیے ادارہ ہذا نے محفل حمد سجائی ، اردو کے بیشتر شعراء نے حمدیہ کلام پیش کیا ۔
اقبال نے کہا ،
یہ نغمہ فصلِ گل و لالہ کا نہیں پابند
بہار ہو کر خزاں لاالہ الاللہ
حالی نے کہا ،
تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا
کیسی زمیں بنائی کیا آسماں بنایا
بعض شعراء نے سورۃ فاتحہ کا منظوم ترجمہ پیش کیا ۔
اے مالک روز جزا
ہم کو دکھا راہ ہدیٰ
یا
آغاز ہمارے کاموں کا ہے نام سے تیرے جگ  داتا
تو رحم و کرم کا سرچشمہ ہے فیض تیرا ہی لہراتا
ادارے نے حمدیہ کلام پر محفل سجا ایک نمایاں قدم اٹھایا جو مشعل راہ و راہ نجات بھی ہے ۔
صمیم قلب سے مبارکباد
ڈاکٹر ارشاد خان بھارت


https://egohater.wordpress.com/2018/05/18/%d8%ad%d9%85%d8%af%db%8c%db%81-%d9%85%d8%ad%d9%81%d9%84-%d8%af%d8%a7%d8%ba-%d8%af%db%81%d9%84%d9%88%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%88%d8%a7%d8%b1%da%88/


https://touseefturnal.tumblr.com/post/173948848143/حمدیہ-محفل-و-داغ-دہلوی-ایوارڈ-ادارہ-عالمی


http://apkibat.com/new.php?id=2590


*🌍"ادارہ، عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری" 

کی جانب سے پیش کرتے ہیں ۱۵۴ واں منفرد پروگرام* 

*پروگرام بعنوان* 

*🌷حمدیہ محفل وداغ دہلوی ایوارڈ 🌷*

ادارے کی جانب سے پیش کرتے ہیں ۱۵۴ واں منفرد مشاعرہ بعنوان *"حمدیہ محفل (داغ دہلوی ایوارڈ)"* یہ پروگرام مورخہ 20 مئی 2018 کی دوپہر، بروز اتوار پاکستانی وقت 2:00 بجے اور ہندی  وقت کے مطابق 2:30 بجے شروع کیا جائے گا، جس میں شعراء اپنا حمدیہ کلام پیش کریں گے... امید قوی کہ تمام شعراء اکرام و احباب شرکت کریں گے... شرکت یقینی بنانے کیلئے اپنا نام و جگہ شئیر کردیں...


ادارۂ ھٰذا دنیا کا واحد ادارہ ہے، جو اس برقی ترقی یافتہ دور میں شعراء,ادباء و مصنفینِ زبانِ اردو ادب کی ذہنی آبیاری کرتا ہے اور نئے نئے لسانیاتی پروگرامز منعقد کرتا ہے...

============================
*We present 154th Unique Program*

آپ احباب سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ وقتِ مقرہ پر تشریف لاکر پروگرام کو رونق بخشیں، اور ادارہ کو شکریہ کا موقعہ عنایت فرمائیں... 

*نوٹ* *بہترین حمدیہ کلام کو "داغ دہلوی ایوارڈ" سے سرفراز کیا جائے گا* 

*✒🔬ججیز کمیٹی🔬✒*


*محترم امیرالدین امیر صاحب (انڈیا)* 

*محترم عامر حسنی صاحب (ملائشیا)*
*محترم اصغر شمیم صاحب (انڈیا)*
============================
*🌍منجانب🌍* 
انتظامیہ ادارہ، عالمی بیسٹ اردوپوئیٹری

*پروگرام آرگنائزر*

*محترم نفیسؔ ناندوروی (بھارت)*

*🌍سرپرست🌍* 

*توصیف ترنل ہانگ کانگ*
بانی و چیئرمین ادارہ
============================
*👑صدر👑*
*۲۵)محترم ایڈوکیٹ متین طالب صاحب*

*🎓مہمانانِ خصوصی🎓*

*۲۴)محترم ڈاکٹر ارشاد خان صاحب (انڈیا)*
*۲۳)محترم عبدالوحید عاجز صاحب (پاکستان)*

*👒مہمانانِ اعزازی👒*

*۲۲)محترم امیرالدین امیر صاحب کرناٹک*
*۲۱)محترم مشرّف حسین محضر صاحب*

*🎤نظامت 🎤*

*محترم علی اکبر صاحب (پاکستان)* 
*محترمہ گلِ نسرین صاحبہ(پاکستان)*

*📝مقالہ📝*

*محترم ڈاکٹر ارشاد خان صاحب (انڈیا)*

*✍رپورٹ ✍*

*محترم نفیسؔ ناندوروی (بھارت)*
============================
*🌹حمد بارئ تعالٰی🌹*

*۱)✒محترم نفیسؔ ناندوروی (بھارت)*


*۲)✒محترم احمد کاشف (بھارت)*


*۳)✒محترم سیّد لطیف آفاقی (اسلام آباد)*


*۴)✒محترمہ غزالہ انجم (پاکستان)*


*۵)✒محترم عامر حسنی (ملائشیا)*


*۶)✒محترم اصغر شمیم (انڈیا)*


*۷)✒محترمہ نفیسہ حیا (بھارت)*


*۸)✒محترم مصطفٰی دلکش (انڈیا)*


*۹)✒محترم ملک سکندر (پاکستان)*


*۱۰)✒محترم علی اکبر (پاکستان)*


*۱۱)✒محترم انعام الحق معصوم صابری*


*۱۲)✒جرّار حسین البنی (نیویارک)*


*۱۳)✒محترم امین جس پوری (بھارت)*


*۱۴)✒محترم ڈاکٹر فرحت عباس (پاکستان)*


*۱۵)✒محترم علیم طاہر (بھارت)*


*۱۶✒محترم اخلادالحسن اخلاد(پاکستان)*


*۱۷)✒محترم شاہ فیصل مارولی (انڈیا)*


*۱۸)✒محترمہ صبیحہ صدیقی (انڈیا)*


*۱۹)✒محترم علی شیدا (کشمیر)*


*۲۰)✒*محترمہ گلِ نسرین (پاکستان)*

∞=∞========================
*☝"This is A Final List.

No comments:

Post a Comment